Latest In
  • Lieutenant Colonel Syed Imran Haider who was seriously injured in an Improvised Explosive Device (IED) blast in North Wazirstan on 9th June embraced shahadat today in Combined Military Hospital Peshawar.
  • At Line of Control in Karela sector near Kotli today, at 1645 hours, a 65 years old lady Ms Roshni Begum was injured due to Indian troops unprovoked firing. She is resident of village Sawana Rajadini. She was grazing animals when hit by a bullet on leg.


Press Release
Rawalpindi - April 30, 2011: 


   ''I  salute all the martyrs and the spirit of the soldiers of Pakistan Army who are engaged in fighting for the  National Cause'' , said the COAS General Ashfaq Parvez Kayani, while addressing the participants of Yaum-e-Shuhada at the Shuhada Monument  here at Rawalpindi Cantt.
    COAS said that we commemorate this day to pay homage to all those soldiers who had laid down their lives for the security, stability and glory of our motherland.  At the same time we also pay rich tributes to the families of martyrs and assure them that we shall always stand beside them in all times to come.
    He further said that the nation fully acknowledges the sacrifices and contribution  of the Army while facing all kinds of internal and external challenges right from the independence, that includes national calamities and the rehabilitation / reconstruction as well as confronting the threat of violent extremism.
    COAS reminded that Pakistan is an ideological Islamic State with a strong foundation that has been further strengthened by the sacrifices of its martyrs.     This spirit of sacrifices is not only sacred but is also our national asset that we will always be proud of.
    General Ashfaq Parvez Kayani said that there should be no doubt in anybody's mind that the people of Pakistan and Army are one single entity.  Our real national strength is Unity, mutual trust and perseverance. Our national resolve is quite evident from the sacrifices and support the public has extended to the Army in our fight against terrorism.  This is a reflection of strong bondage of our people and the Army which is the main source of our strength and stability.
    COAS highlighted that these are challenging times for the nation. He said that it is a historical fact that the nations do pass through difficult times.  However, nations with spirit and resolve to defend their freedom, confront and over come these challenges.  These kind of experiences give confidence and place the nation on the path of progress and prosperity.
    COAS emphasized the need for each one of us to fully realize our duties and responsibilities and shed off despondency and hopelessness.  This is only possible when we keep our national spirit and hope alive.  We must not lose sight of a prosperous Pakistan, which is possible with the spirit of sacrifice and hard work.  For that we need to rise above our narrow interests to make Pakistan more stronger. ''I have a firm believe that as a nation, we have all the potential to achieve that''. He added.
    COAS reiterated that Pakistan is a peaceful country and wants to maintain good and friendly relations with all other countries.  He said that we fully realize that only a prosperous Pakistan is a guarantee for a stronger Pakistan.  Therefore, all our efforts should be towards making our people prosperous and secure.  But we cannot sacrifice our honour and dignity for the sake of prosperity.  It is only for the people of Pakistan and no one else to decide what is in their best national interests.  And the Armed Forces stand beside the people in their national resolve.     
   ''We believe in, one force, one family and one nation. Our people, soldiers and martyr are together in life and death and shall remain together forever'', he concluded.
    The ceremony was attended by Parliamentarians, Services Chiefs, members of diplomatic community, serving and retired officers and men, a large number of next of kins of martyrs and people from all walks of life including media.

--------------------------

بسم اﷲ الرحمن الرحیم

یومِ شہداء 30اپریل 2011

پاکستان آرمی کے شہیدوں اور غازیوں کو میرا سلام

محتر م خواتین و حضرات

۱۔      آج یوم شہداء کی دوسری تقریب کے موقع پر شکرگزاری اور اطمینان کے احساس کے ساتھ آپ سے مخاطب ہو رہا ہوں۔ پچھلے برس یوم شہداء کا آغاز اس تصور کے ساتھ کیا گیا تھا کی ہم وطنِ عزیز کی سرفرازی ، استحکام اور سلامتی کے لئے پاک فوج کے ان جاں بازوں اور جان نثاروں کی خدمات کا اعتراف کر سکیں ، جنہوں نے اپنے خون سے قومی تاریخ کا ایک روشن باب رقم کیا اور ساتھ ہی شہداء کے اہل خانہ کو یقین دلا سکیں کہ ہم زندگی کے ہر قدم پر، مشکل کے ہر مرحلے میں ان کے ساتھ ہیں اور انشاء اﷲ ساتھ رہیں گے۔

۲۔      خدا کاشکر ہے کہ ہم کوئی شہادت بھولے نہیں ہیں۔ پاکستانی عوام بھی اپنے شہیدوں کی قربانیوں سے پوری طرح آگاہ ہیں۔ وہ جانتے ہیں کہ قیام پاکستان سے اب تک ہماری مسلح افواج نے آزمائش کی ہر گھڑی میں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا ہے۔ سرحدوں کی حفاظت کا مرحلہ ہو، سیلاب اور زلزلے کی تباہ کاریوں کے بعد بحالی کا مرحلہ ہو یا دہشت گردوں سے وطن کی امن و سلامتی کو درپیش خطروں سے نبٹنے کا مرحلہ، پاکستانی فوج نے قربانی دینے سے کبھی گریز نہیں کیا۔

۳۔      ہمارے ہیروزکی زندگیاں اور کارنامے آج بھی ہمارے لئے عظیم سرمایہ ہیں ۔ہمیں فخر ہے کہ ہم اس اثاثے کے امین ہیں جو شہیدوں کی لازوال داستانوں سے ترتیب پاتا ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی اسلامی مملکت ہے جن کی بنیادیں لاکھوں شہیدوں کے لہو پر استوار ہیں۔ ہمار ے شہداء نے ایک نصب العین کے لئے اپنی جانیں قربان کیں اور حیات ابدی سے سرفراز ہوئے۔ ان کی شہادت ایک عظیم نصب العین سے ہمارا رشتہ اور تعلق لافانی بناتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج بھی ہماری مسلح افواج کاہر جواں ، وطن کے لئے ، اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ، ہر محاذ پر مسلسل دادِ شجاعت دیتا چلا آ رہا ہے۔

 

خواتین و حضرات!

۴۔      ہمیں ایک لمحےکےلیے بھی نہیں بھولنا چاہیے کہ پاکستان کے عوام اور فوج ایک اکائی ہیں۔ ہمار ی قومی طاقت ۔۔۔ اتحاد، باہمی اعتماد اور استقلال ہے۔ دہشت پسندی کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستان کے عوام نے افواج پاکستان کے شانہ بشانہ جان و مال کی بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ استحکامِ پاکستان کے عمل میں پوری قوم کا افواجِ پاکستان کے ساتھ تعاون اس ناقابلِ تسخیر اتحاد کا مظہر ہے۔ یہی اتحاد پاکستان کو صحیح معنوں میں مضبوط بنا سکتا ہے۔ اس حقیقت میں شک کی کوئی گنجائش نہیں۔

۵۔      آج ہم پاکستان کی تاریخ کے ایک مشکل دور سے گذر رہے ہیں ہمیں مشکلات کا سامنا ہے۔ تاریخ شاہد ہے کہ قوموں پر مشکل وقت آتے رہتے ہیں ۔ زندہ اور آزاد قومیں اسے چیلنج سمجھ کر قبول کرتی ہیں۔ جو قوم ان سے سرخرو ہو کر نکلے وہ اپنے اندر ایک نیا اعتماد پاتی ہے اور ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتی ہے۔

۶۔      آج ہم سب کا فرض ہے کہ ہم ان حالات کو سمجھیں ، اپنی ذمہ داریوں کو پہچانیں اور بحیثیت ایک قوم شانے سے شانہ ملا کر کھڑے ہو جائیں۔ یہ تبھی ممکن ہے جب ہم امید کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں۔ اور اپنا خواب زندہ رکھیں۔ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کا خواب ۔ مجھے مکمل اعتماد ہے کہ بحیثیت ایک قوم ہم میں یہ صلاحیت ہے۔ ہمارے عوام روکھی کھا کر گزارہ کر سکتے ہیں ۔ ہمارے ہنر مند نا ممکن کا ممکن بنا سکتے ہیں۔ ہما رے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ لیکن یہ سب تبھی ممکن ہو گا جب مایوسی اور نا امیدی کو اپنے اوپر طاری نہ ہونے دیں۔ ہرپاکستانی قربانی کے جذبے سے سرشار ہو۔ اور یہ سمجھیں کہ قومیں مشکل حالات کی بھٹی سے ہی کُندن بن کر نکلتی ہیں۔ پاکستان کو ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے کا خواب ممکن ہے اور ہم اس خواب کی تعبیر حاصل کرسکتے ہیں۔ لیکن اس کے لئے ضروری ہے کہ پاکستان پر ہمارا یقین مستحکم ہو۔ ہم سب کو اپنے مفادات سے بلند ہو کر ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان کے لئے سوچنا ہو گا۔ ہم سب پر فرض ہے کہ وہ پاکستان جو ہمارے بزرگوں نے ہمارے لئے بنایا اسےِ مزید مضبوط اور خوشحال بنا کر اپنی اگلی نسلوں کا مستقبل محفوظ بنائیں۔ یہ ہماری موجودہ نسل کا فرض ہے۔ ہمیں قائداعظم کے یہ الفاظ ہمیشہ یاد رکھنے چاہیں۔

 

انہوں نے فرمایا

’’ہم نے پاکستان کی آزادی کی جنگ تو جیت لی ہے مگر آزادی کو برقراررکھنے اور اسے زیادہ مضبوط اور ٹھوس بنیادوں پر استوار کرنے کی جنگ ابھی جاری ہے۔ اگر ہمیں ایک عظیم تر قوم کی حیثیت سے زندہ رہنا ہے تو اس جنگ کو کامیابی سے ہمکنار کرنا ہوگا‘‘

 

خواتین و حضرات

۷۔      مسلمان موت سے نہیں ڈرتا۔ شہادت اﷲ تعالیٰ کی بڑی نعمت ہے جو قسمت والوں کو عطا ہوتی ہے۔ زندگی کا نذرانہ دے کر جاوداں زندگی کی نعمت اﷲ تعالیٰ کی طرف سے بڑا انعام اور بڑی عزت اور سعادت کی بات ہے ۔ شہیدوں کے خاندان کے افراد کے لئے اور پاکستانی مسلح افواج کے لئے ان ساتھیوں کی شہادت بڑی آزمائش کا مرحلہ ہے جواب ہم میں نہیں۔ اس کا رنج، اس کا ملال فطری ہے۔

۸۔      ہم اﷲ تعالیٰ سے شہیدوں کے درجات کی بلندی کے لئے دُعا کرتے ہیں اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبرِ جمیل کی دُعا کر تے ہیں کہ انھوں نے اس عظیم قربانی کی اہمیت کو سمجھااور اس پر صبر کیا۔ ہم ان کے احسانات کو بھولے نہیں ہیں اور ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں۔

 

خواتین و حضرات

۹۔      پاکستان ایک امن پسند ملک ہے۔ ہماری سب سے بٹری خواہش ہے کہ تمام مُلکوں سے خوشگوار اور دوستانہ تعلقات قائم ہوں۔ ہم جانتے ہیں کہ ایک خوشحال پاکستان ہی مضبوط پاکستان کی ضمانت ہے۔ ہمارا ہر قدم عوام کی خوشحالی اور حفاظت کی طرف بڑھنا چاہیے۔ لیکن محض خوشحالی کے لئے ہم اپنے عزت و وقار کا سودا کبھی نہیں کریں گے۔ بلِ آخراہل پاکستان عزت و وقار سے جینے کا عزم کئے ہوئے ہیں۔ ہمارے قومی مفاد میں کیا اچھا یا بُرا ہے اس کا تعین کرنا صر ف اور صرف پاکستانیوں کا حق ہے۔ اور افواج ِ پاکستان اس عزم میں عوام کے ساتھ ہیں۔

۱۰۔      ہم One Force, One Family and One Nation پر یقین رکھتے ہیں۔ پاکستانی عوام، پاکستانی فوج، پاکستانی سپاہی، پاکستانی شہید، زندگی ہو یا شہادت ہر قدم پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے۔

شکریہ

پاک آرمی زندہ باد

پاکستان پائندہ باد

 

--------------------------------------------------------------------------

 
 
 



Chief of Army Staff, General Ashfaq Parvez Kayani offering dua after laying a floral wreath at Yadgar-e-Shuhada at General Headquarters on Saturday. (30-4-2011) - Photo ISPR
Rate this page
Yaum-e-Shuhada
our publications