REF:

9 جون 2024 کو ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی۔

Rawalpindi - June 10, 2024

No PR-172/2024-ISPR

9 جون 2024 کو ضلع لکی مروت میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں شہید ہونے والےکیپٹن محمد فراز الیاس (عمر: 26 سال، ساکن ضلع قصور) صوبیدار میجر محمد نذیر (عمر: 50 سال، ساکن ضلع سکردو)، لانس نائیک محمد انور (عمر: 34 سال، ساکن ضلع گانچھے)، لانس نائیک حسین علی (عمر: 36 سال، ساکن ضلع غذر) ، سپاہی اسد اللہ (عمر: 33 سال، ساکن ملتان)، سپاہی منظور حسین (عمر: 27 سال، ساکن ضلع گلگت)، سپاہی راشد محمود (عمر:31 سال، ساکن ضلع راولپنڈی) کی نماز جنازہ بنوں میں ادا کر دی گئی-

نماز جنازہ میں کور کمانڈر پشاور حاضر سروس افسران, جوانوں اور عوام کی شرکت-

شہداءکے جسد خاکی آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے جہاں انھیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا-

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر شہداء کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں-

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-