REF:

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل- 

Rawalpindi - June 11, 2024

No PR-174/2024-ISPR

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس بابر کے عملے کی گولچک نیول بیس ترکیہ میں تربیت مکمل-

اپنی نوعیت کی پہلی ٹریننگ کا انعقاد ترکش نیول فورسز اور پاک بحریہ نے مشترکہ طور پر کیا-

ٹریننگ کا مقصد جہاز کے عملے کو مختلف بحری آپریشنز کے لیے تربیت دینا اور دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانا تھا-

ٹریننگ کے دوران کمانڈر گولچک نیول بیس، کمانڈنگ آفیسر استنبول نیول شپ یارڈ نے پی این ایس بابر کا دورہ کیا-

ترکش نیول فورسز کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے آپریشنل اور تربیتی معیار کو سراہا-

پی این ایس بابر نے آبنائے کاناکلے میں پہلی جنگ عظیم کی یادگار کے سامنے گزرتے ہوئے ترک شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا-

پی این ایس بابر 4 ملجم کلاس جہازوں میں پہلا جہاز ہے جو ترکیہ کے تعاون سے تیار کیے جا رہے ہیں-

پاک ترک معاہدے کے تحت 2 جہاز استنبول اور 2 کراچی میں تیار کئے جا رہے ہیں-

-0-0-0-0-0-0-0-0-0-0-