CURRENT NEWS
  • Work on forts & fence continues on Pak-Afg Border Assist Punjab Rangers in operations. Report suspicious activity / information related to terrorism in Punjab direct to Punjab Rangers on following.. Call: 042-99220030/99221230 SMS: 0340-8880047 WhatsApp: 0340-8880100 Email: [email protected] Postal Address: Headquarters Pakistan Rangers Punjab. 33 Ghazi Road Lahore General Public is requested to report any suspicious activity in Punjab, Balochistan and Sindh regarding terrorists at universal no 1135 and for KPK at 1125. These numbers can be dialed directly without any code from mobile or PTCL No.
Product

Souvenir shop

Junoon Rukh e wafa

Rs. 500 (Free Delivery)

جنون رخ وفا قوم کے ان وفا پرست سرفروشوں کی داستانوں پر مبنی تصنیف ہے جنہوں نے وطن کی حرمت اور حریت کو اپنی جان سے بھی زیادہ مقدم رکھتے ہوئے سبزہلالی پرچم کو بلند رکھا۔ یہ افواج پاکستان کے افسروں اور جوانوں کا جذبہ حب الوطنی اور جذبہ شہادت ہی ہے جو دشمنوں کے عزائم کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ وطنِ عزیز کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افواجِ پاکستان کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ آپریشن شیردل سے لے کر راہِ راست، راہِ نجات، ضرب عضب اور اب ردالفساد تک دھرتی کے ایک ایک انچ کی قیمت انہوں نے اپنے لہو سے ادا کی ہے۔ جنونِ رخِ وفا میں وطن کی حرمت اور آزادی پر قربان ہونے والے انہی تمام شہدااور غازیوں کا عکس دیکھاجاسکتا ہے۔ اس میں زیادہ ترتحریریں شہداکے عزیزو اقارب اور رفقاکارکی لکھی ہوئی ہیں جنہیں پڑھ کر نہ صرف شہدا کی مقدس قربانیوں کی عظمت کا احساس ہوتا ہے بلکہ ان کی جدائی میں جس کیفیت سے وہ گزرتے ہیں، اس کا بھی اندازہ ہوتا ہے۔ان شہدااور غازیوں نے اپنی ذات اور خاندان سے بالا تر ہو کر صرف وطن کی عظمت اور حفاظت کے لیے جام شہادت نوش کیا۔ کتاب کے مطالعہ کے دوران قارئین کے دل جہاں حوصلوں اور جذبوں سے سرشار ہوجاتے ہیں وہیں شہیدان وطن کی عظیم قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ان کی آنکھیں بھی نمناک ہوجاتی ہیں۔